counter easy hit

سانولی رنگت کے باعث امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا :پریانکا چوپڑا

اہور  بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو سانولی رنگت کی وجہ سے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا، اداکارہ کا کہنا ہے رنگت کی وجہ سے انہیں ہالی وڈ فلم میں کاسٹ نہیں کیا گیا۔ اداکارہ اور گلوکارہ پریانکا چوپڑا بھی امتیازی سلوک کی زد میں آگئیں۔

Parental pain suffered due to discrimination: Paranka Chopraمیگزین اِن سٹائل کو انٹرویو میں پریانکا کا کہنا تھا کہ حال ہی میں سانولی رنگت کی وجہ سے انہیں ہالی وڈ فلم میں نہیں لیا گیا۔ اداکارہ نے کہا رنگت اور آواز کو تبدیل نہیں کرسکتی تاہم ہنر پر محنت کی ہے۔ اس سے پہلے بھی پریانکا اعتراف کر چکی ہیں کہ بالی ووڈ میں ابتدائی دنوں میں انہیں کئی بار اپنی رنگت کی وجہ سے سخت تبصرے برداشت کرنا پڑے تھے۔ اداکارہ ان دنوں امریکی ٹی وی سیریز “کوانٹیکوتھری” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ جو 26 اپریل سے ٹی وی پر دکھائی جائے گی۔