فیشن کی دنیا میں مختلف شوز کا انعقاد کوئی نئی بات نہیں تاہم سعودی عرب میں ایسا پہلی بار ہونے جا رہا ہے کہ باقاعدہ فیشن ویک کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

آج 10 اپریل سے 14اپریل تک سجنے والے اس فیشن ویک میں جہاں دنیا بھر سے نامور فیشن ڈیزائنرز شرکت کریں گے وہیں دلکش پہناوے بھی فیشن کے دلدادہ افراد کی توجہ کا مرکز بنیں گے جو نہ صرف ثقافتی تقاضوں پر پورا اترتے دکھائی دینگے بلکہ اس میں سعودی عرب کی اقدارکا بھی خیال رکھا جائے گا۔








