دنیا بھر سے 15 ممالک کی ٹیموں نے ایونٹ میں حصہ لیا ، جرمنی کی ٹیم نے بہترین کارکردگی دکھا کر مقابلہ اپنے نام کر لیا

پاکستان میں بچوں کے کھیل سمجھے جانے والے کنچوں کی برطانیہ میں منعقد ہونیوالی اس عالمی چیمپئن شپ میں نوجوان مرد و خواتین پر مشتمل ٹیموں کے مابین خوب مقابلہ دیکھنے کو ملا اور نشانے پر نشانے لگتے رہے ، اس مقابلے میں جرمنی کی ٹیم فاتح قرار پائی جسے سلور ٹرافی بھی اعزاز کے طور پر دی گئی۔








