بنکاک: تھائی لینڈ میں ایک مرغا سر کٹنے کے ایک ہفتے بعد بھی زندہ ہے جسے دیکھ کر لوگ حیران ہورہے ہیں۔ معجزانہ طور پر بغیر سر کے زندہ بچ جانے والے اس مرغے کو ایک رحم دل عورت پالنے کی غرض سے گھر لے آئی جہاں اس کی خوب دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

مرغے کو پالنے والی خاتون نے بتایا کہ وہ گردن میں ڈراپر سے غذا اور اینٹی بائیوٹکس دے رہی ہیں جن سے ایک ہفتے بعد بھی وہ زندہ ہے۔










