counter easy hit

ویسٹ انڈین ٹیم کی کپتان جیسن ہولڈر سمیت کئی اہم کھلاڑیوں کا پاکستان کا دورہ کرنے سے معذرت

ویسٹ انڈین ٹیم کی کپتان جیسن ہولڈر سمیت کئی اہم کھلاڑیوں کا پاکستان کا دورہ کرنے سے معذرت
Many important players, including West Indies captain Jason Holder, were sorry to visit Pakistanاسلام آباد: (اصغر علی مبارک) ویسٹ انڈین ٹیم کی کپتان جیسن ہولڈر سمیت کئی اہم کھلاڑیوں نے پاکستان کا دورہ کرنے سے معذرت کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین ٹیم کو دورہ پاکستان سے قبل اہم کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہونا پڑ گیا ہے۔ ویسٹ انڈین ٹیم کی کپتان جیسن ہولڈر سمیت کئی اہم کھلاڑیوں نے پاکستان کا دورہ کرنے سے معذرت کر لی ہے۔ان کھلاڑیوں میں کرس گیل کا نام بھی شامل ہے۔ اس تمام صورتحال میں اب ویسٹ انڈین ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے جیسن محمد کو ٹیم کا نیا کپتان نامزد کر دیا ہے۔ جیسن محمد پاکستان کیخلاف کراچی میں ہونے والی تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں اپنی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ جبکہ واضح رہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم 31 مارچ کی شب کو کراچی پہنچے گی۔ادھر پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے صدر ششانک منوہر اور چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن کراچی نہیں آئیں گے تاہم آئی سی سی نے اپنے دو سینئر افسران کو سیریز مانیٹر کرنے کیلئے پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے قبل پاکستان سپر لیگ فائنل کو دیکھنے کے لئے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے صدر جائیلز کلارک پاکستان آئے تھے۔جائیلز کلارک نے کراچی میں 3 دن گزارے اور پاکستان کے انتظامات کی تعریف کی تھی۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ جیف ایلا ڈائس اور سنیئر منیجر امپائرز اور ریفریز ایڈرین گریفتھ پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت پر کراچی آرہے ہیں۔دونوں سینیئر افسران، آئی سی سی میچ ریفری ڈیوڈ بون کے ساتھ کراچی پہنچ رہے ہیں۔قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے جائیلز کلارک کو مدعو کیا تھا جن کا شمار آئی سی سی بورڈ کے سینیئر اور با اثر شخصیات میں ہوتا ہے۔مستقبل میں وہ ششانک منوہر کی جگہ آئی سی سی کی صدارت کے امیدوار بھی ہیں۔جائیلز کلارک،آئی سی سی کی پاکستان ٹاسک ٹیم کے سربراہ تھے اور ان کی کوششوں سے گزشتہ سال ورلڈ الیون لاہور آئی تھی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بتایا کہ ویسٹ انڈیز کا شمار ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں کی صف اول کی ٹیموں میں ہوتا ہے اور اس کے دورے سے پاکستان کرکٹ کو بہت فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان سے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں مدد ملے گی۔نجم سیٹھی نے دعوی کیا کہ پاکستان میں اب حالات تبدیل ہوچکے ہیں، پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ بحال ہورہی ہے، جائیلز کلارک پاکستان کے بارے میں جو باتیں کرکے گئے ہیں اس سے پاکستان کرکٹ کو مستقبل میں فائدہ پہنچے گا۔