موٹروے پر 31 مارچ کے بعد سے صرف ایم ٹیگ والی گاڑیاں کا داخلہ

ابتدائی طور پر پابندی کا اطلاق لاہور اسلام آباد موٹروے پر ہو گا۔ مرحلہ وار پاکستان کی تمام موٹرویز پر ایم ٹیگ کا استعمال کیا جائے گا۔ یہ اقدام سی پیک منصوبے کے تحت کیا جا رہا ہے، جس کے مطابق گاڑیوں کی کلئیرنس کے بعد ہی موٹروے پر داخلے کی اجازت ہو گی۔ جبکہ ایم ٹیگ کی پابندی کی مدد سےدہشتگردی اور چوری شدہ گاڑیاں پکڑنے میں بھی مدد ملے گی۔








