counter easy hit

دفاع وطن کے لیے پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر مکمل اعتماد ہےِ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

دفاع وطن کے لیے پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر مکمل اعتماد ہےِ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
The Pakistan forces have complete confidence in the professional preparation of defense, prime minister Shahid Khaqan Abbasiراولپنڈی: (اصغر علی مبارک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاک فوج کے شہدا کی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفاع وطن کے لیے پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر مکمل اعتماد ہے اور قوم مسلح افواج کی دفاعی ضروریات کو پوری کرنے کے لیے تمام تر وسائل فراہم کرے گی۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر دفاع خرم دستگیر خان کے ہمرا جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں وزیراعظم کو مسلح افواج کی پیشہ ورانہ تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی اورا نھوں نے پاک فوج کی ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور انھوں نے پاک فوج کے شہدا کو ان کی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے یقین دلایا کہ قوم مسلح افواج کو دفاعی ضروریات کو پوری کرنے کے لیے تمام تر وسائل فراہم کرے گی۔قبل ازیں وزیراعظم جب جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچے تو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے وزیراعظم کا خیر مقدم کیا۔تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔یاد رہے کہ ایک سال قبل بھی حکومت کی جانب سے پاک فوج کو یقین دلایا گیا تھا کہ وہ ‘قومی سلامتی کی خاطر مسلح افواج کی ضروریات کو پوری کرنے کے لیے تمام وسائل فراہم کرے گی’۔گزشتہ سال اس وقت کے وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا تھا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں اگلے مالی سال کے بجٹ میں فوج کی ضروریات کے حوالے سے گفتگو کی گئی تھی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ‘ملاقات میں مالی سال 2017-18 کے بجٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے پاک فوج کے مالی ضروریات پر بات کی گئی’۔اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ‘ملاقات میں پاک فوج کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے سیر حاصل بحث کی گئی’۔