لاہور میں چیئرنگ کراس کے علاقے میں مال روڈ پر لیڈی ہیتھ ورکرز کا اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے، احتجاج کے باعث مال روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کا شدید دباو ٔ ہے۔


ان کا کہنا ہے کہ مطالبات پورے ہونے پر ہی دھرنا ختم کریں گی۔ مال روڈ پر دھرنے کی وجہ سے ٹریفک بری طرح متاثر ہوا ہے، ملحقہ سڑکوں پر کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں کے باعث اسکول، کالج اور دفاتر جانے والے لوگ خوار ہوتے رہے اور لیڈی ہیلتھ ورکرز سے بھی الجھتے رہے۔ مال روڈ پر دھرنے کے باعث گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔

ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر منیر کا کہنا ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ایک ارب 20 کروڑ روپے بقایا جات جاری ہوچکے ہیں، جو انہیں جلد مل جائیں گے۔








