
سگھر پور جو کہ تحصیل پنڈ دادنخان کا چھوٹا سا خوبصورت گائوں ہے مگر کپتان کے کھلاڑیوں کے حوالے سے علاقہ میں خاص پہچان رکھتا ہے ۔ 2017 میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں فواد چوہدری نے اس علاقہ سے بھرپور حمایت حاصل کی اور پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن کو ان کی جیتی ہوئی سیٹ پر سخت مقابلے سے دوچار کیا۔
فواد چوہدری نے علی عباس شاہ سے پی ٹی آئی فرانس کے معاملات پر تفصیلی گفتگو کی اور حالیہ پارٹی الیکشن میں کارکنوں کے جوش و جذبے کو سراہا۔ فواد چوہدری نے خوشگوار دن گزارا اور علی عباس شاہ اور ان کی فیملی سے ملاقات بھی کی اور کھانا کھایا۔ اس کے بعد فواد چوہدری نے اہلیان علاقہ سے خصوصی ملاقات کی اور لوگوں کے مسائل دریافت کئے ۔ علی عباس شاہ نے فواد چوہدری کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور ان کے پارٹی کی بھرپور ترجمانی اور محرک کردار پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔















