counter easy hit

شازیہ عبید صدر ہیومن رائٹس سیل راولپنڈی نے راحیلہ راجہ کو نائب صدر  نامزد کردیا

President, human, rights, cell, Pakistan, Justice, and, Development, Party, Shazia Ubaid, nominated, Raheela Raja, a, journalist, as, vice, president, human, rights, cell, Pakistan, Justice, and, development, cell, Rawalpindiاسلام آباد( نیوز ڈیسک)جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی ہیومن رائٹس سیل راولپنڈی کی صدر محترمہ شازیہ عبید نے ممتاز صحافتی راحیلہ راجہ کو نائب صدر کے عہدے کیلئے نامزد کردیا ہے۔  اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی ہیومن رائٹس سیل کی کل چیئرمین افتخار محمد چوہدری کے ساتھ ملاقات ہوئی  جس میں عہدیداروں کا ان سے تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے صدر شازیہ عبید کے کام کو سراہا اور ان کے متحرک کام کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر صدر شازیہ عبید، جنرل سیکرٹری صائمہ بتول ، جوائنٹ سیکرٹری حنا صداقت ایڈووکیٹ کے علاوہ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی سینئر قیادت موجود تھی۔ چیئرمین افتخار محمد چوہدری نے ہیومن رائٹس سیل کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اوراس تنظیم کو وسعت دینے  اور محرک کردار پر صدر شازیہ عبید کے کام کی تعریف کی۔

شازیہ عبید نے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوام  کی فلاح و بہبود اور حقوق کی بحالی کیلئے ہیومن رائٹس سیل کا بھر پور کردار ہے اور اس کو جاری رکھا  جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سرمایہ دار اور حکمران طبقے کی طرف سے مزدوروں اور عوام کے غصب شدہ حقوق کی بحالی کیلئے بھر پور تحریک چلائیں گے۔