برطانوی دارالحکومت لندن میں ہر انداز کی کشتیوں پر مبنی 64 ویں سالانہ انٹرنیشنل بوٹ شو کا آغاز ہوگیا ہے۔ لندن بوٹ شو 2018 نامی اس بین الاقوامی نمائش میں پُرتعیش تفریحی کشتیوں سےلے کر بادبانی کشتیاں، 
رواں سال اس نمائش میں جہاں کشتیوں کے اندرونی و بیرونی اسٹائل کو خصوصی توجہ حاصل ہے، وہیں ان پُرتعیش کشتیوں کو دیکھنے ہزاروں افراد یہاں کا رُخ کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ10جنوری سے باقاعدہ طور پر شروع ہونے والا یہ بوٹ شو5 روز تک جاری رہنے کے بعد 14جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔









