اسلامی نظریاتی کونسل کے نئے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کاکہنا ہے کہ تین طلاقوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں لے جائیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ بیک وقت تین طلاق کو قابل سزا جرم قرار دیاجائے۔ تفصیلات کے مطابق سی آئی 
نئے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کے مطابق کونسل حکومت سے ان سفارشات پر عملدرآمد کیلئے یقینی طور پر پارلیمنٹ میں بھی لے جائے گی۔ ان سفارشات میں سے ایک اہم سفارش جس پر کونسل عملدرآمد چاہتی ہے وہ بیک وقت تین طلاقوں کو جرم قرار دینا ہے۔تین طلاق ایک ایسا عمل ہے کہ جس میں مسلمان شوہر اپنی بیوی کو تین بار ’طلاق‘کا لفظ کہتا ہے۔









