لاہور: گلوکار راحت فتح علی خان نے نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی ملنے پر لندن میں ہونیوالی ایوارڈ کی تقریب میں شرکت سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ احتجاج کرنے والوں نے راحت فتح علی خاں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں تاہم اس احتجاج کے بعد راحت فتح نے ایوارڈ شو میں شرکت سے معذرت کرلی۔ راحت فتح علی خان کے قریبی ذرائع کے مطابق اس شو کا معاہدہ ایک انٹرنیشنل پروموٹر نے کروایا تھا۔ راحت فتح علی خاں ایونٹ آرگنائزرز کے بارے میں کچھ نہیں جانتے تھے۔ تاہم اب انھوں نے باقاعدہ ایونٹ آرگنائزرز کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ اس تقریب کا حصہ نہیں بنیں گے۔








