counter easy hit

ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2خواتین سمیت 9افراد زخمی

9 people, including 2 women

9 people, including 2 women

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2خواتین سمیت 9افراد زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ روڈ نزد شاہ کوٹ سٹی تیز رفتار موٹر سائیکل کے ٹائر میں دوپٹہ پھنس جانے سے 31سالہ اشفاق اور22سالہ نورین ،مانگٹانوالہ روڈ نزد الائیڈ سکول تیزرفتار دو موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 48سالہ اصغرعلیاور45سالہ احمد علی ،موڑکھنڈابھائی پھیرو روڈ تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کا تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں30سالہ مختار اور35سالہ کرامت ، نزد گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سانگلہ تیز رفتار دو موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 37سالہ اکبر علی اور05سالہ عظیم ،ٹول پلازہ شاہکوٹ کے قریب تیز رفتا بس نے 40سالہ تہمینہ بی بی کو ہٹ کیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گئی ان تمام زخمیوں کو ریسکیو1122ننکانہ کے عملہ نے طبی امداد دینے کے بعد سرکاری ہسپتال میں منتقل کر دیا۔