counter easy hit

کوئی بھی پولیس کانسٹیبل سے لے کر انسپکٹرعہدہ تک اپنے مقامی سرکل میں تعینات نہیں ہو سکتا،رانا ایاز سلیم

 Ayaz Saleem Rana

Ayaz Saleem Rana

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ صاحب رانا ایاز سلیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسب الحکم آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے حکم جاری کیا ہے کہ کوئی بھی پولیس کانسٹیبل سے لے کر انسپکٹرعہدہ تک اپنے مقامی سرکل میں تعینات نہیں ہو سکتا ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ کوئی بھی ملازم ایک جگہ پر دو دفعہ تعینات نہیں ہو گا کیونکہ کچھ ملازم عرصہ دراز سے ایک ہی جگہ تعینات ہیں اور یہ رول سب پر لاگو ہو گا۔تمام سرکل ہائے میں تبادلہ جات کر دیئے گئے ہیں اور اس طرح ضلع بھر میں مزید تبادلہ جات ہوتے رہیں گے۔انہو ں نے مزید کہا ہے کہ گورنمنٹ آف پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں پتنگ بازی اور پتنگ فروشی پر پابندی ہے اگر کسی شخص نے پتنگ اڑانے یابیچنے کی کوشش کی تواس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے مزیدکہاکہ اس سلسلہ میں تمام سرکل افسران،ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقہ تھانہ جات میں کائٹ فلائینگ ایکٹ کی خلاف ورزی نہ ہونے دیں ۔کوتاہی ہرگز برداشت نہ کی جائے گی