counter easy hit

امریکا نے موسمیاتی تبدیلی کا فنڈ دوگنا کر کے 80 کروڑ ڈالر کر دیا

312290_57893660. [downloaded with 1stBrowser]امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے اب وقت آگیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ، کیونکہ سیلاب اور گرم موسم معمول بنتے جا رہے ہیں ۔ کہا ہے کہ امریکا 2020 تک موجودہ گرانٹ کو بڑھا کر 80 کروڑ ڈالر کردے گا ۔
پیرس ( نیٹ نیوز) امریکی میڈیا کے مطابق پیرس میں موسمیاتی تبدیلی کے موضوع پر منعقدہ اقوام متحدہ کی کانفرنس میں معاہدے طے کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ، امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے گزشتہ روز ترقی پزیر ممالک کے لئے اقوام متحدہ کے موسمیاتی فنڈ کو دوگنا کرنے کا اعلان کیا ۔ دولت مند ممالک نے 2020 تک ترقی پزیر ممالک میں موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں کی مالی مدد کے لئے مشترکہ طور پر100 ارب ڈالر اقوام متحدہ کو فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔ امریکی اضافی امداد اسی سلسلے کی کڑی ہے