counter easy hit

سری لنکا کرکٹ ٹیم کی 8 سال بعد پاکستان آمد

ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ کا یادگار دن آگیا، 8سال بعد سری لنکن ٹیم کے کھلاڑی لاہور پہنچ گئے۔ پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیمیں دبئی اور ابو ظہبی سے لاہور پہنچی ہیں، دونوں ٹیموں کے مابین آج شام 6 بجے قذافی اسٹیڈیم میں تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ کا میدان سجے گا۔

8 years after Sri Lanka cricket team arrives in Pakistanپاکستانی کرکٹ ٹیم ایمریٹس کی پرواز ای کے 622 کے ذریعے رات 2 بجےجبکہ سری لنکن کرکٹ ٹیم اتحاد ائیرلائن کی پرواز ای وائے 241 کے ذریعے رات 2 بجکر 25 منٹ پر لاہور ائیرپورٹ پہنچیں جہاں ان کا پنجاب حکومت اور پی سی بی کے اعلی حکام نے پرتباک استقبال کیا۔ ائیرپورٹ پر ٹیموں کی حفاظت کے لیےپولیس، فوج اور رینجرز نے سکیورٹی کے انتظامات سنبھال رکھے تھےجبکہ ائیرپورٹ سے مال روڈ پر واقع نجی ہوٹل تک تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت سیکورٹی تعینات تھی۔ دونوں ٹیموں کو حج لاؤنج سے بلٹ پروف گاڑیوں میں بٹھا کر سخت سیکورٹی کے حصار میں نجی ہوٹل تک پہنچایا گیا۔ ہوٹل پہنچنے پر شائقین کرکٹ نے تالیاں بجا کر مہمان ٹیم کا والہانہ استقبال کیا۔

ٹیم کے ہمراہ آنے والوں میں شعیب ملک کی اہلیہ اور مشہور انڈین ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی تھیں۔ہوٹل پہنچنے پر سری لنکن ٹیم کے کپتان تھیساراپریرا کا کہنا تھا کہ وہ آج پاکستان کے ساتھ ہونے والے میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کرکٹ ٹیموں کے مابین آج شام 6 بجے قذافی اسٹیڈیم میں تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی ٹیم پہلے ہی 2 ٹی 20 میچ جیت کر سیریز اپنے نام کر چکی ہے۔