counter easy hit

7 سالہ بچے کاٹرک چلاتے ہوئے شہر کا گشت

ویتنام میں کمسن ڈرائیور کے ساتھ اس کا والد بھی سوار تھا ، عوام کی جانب سے بچے کے والد پر شدید تنقید

7-year-old child's excursion the city to running truckیوں تو آپ نے اکثر نوجوانوں کو ٹرک ڈرائیوکرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب یہاں تو بچے بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ یقین نہیں تو تصویر میں نظر آنے والے اس بچے کو ہی دیکھ لیں جو چھوٹی سی عمر میں بڑے بڑے کام کرنے کا خواہاں ہے اور مزے سے شہر کی سڑکوں پر ٹرک دوڑا رہا ہے۔

یہ مناظر ویتنام میں دیکھے گئے جہاں ایک سات سالہ بچہ ٹرک چلا رہا تھا جبکہ ساتھ بچے کے والد بھی سوارتھے۔ یوں ننھے میاں کو مصروف ٹریفک کے درمیان ٹرک چلاتا دیکھ کر جہاں کچھ لوگ حیران رہ گئے وہیں کئی نے والد کی اس لاپرواہی کو تنقید کانشانہ بھی بنایا۔