counter easy hit

63 سالہ شخص کی پانچ محبوبائیں

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے 63 سالہ بابے کو گرفتار کیا ہے جو کہ اپنی پانچ محبوباﺅں کو خوش کرنے کیلئے چوری کی وارداتیں کرتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق دہلی پولیس نے اسے چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ شمالی دہلی کے ڈی سی پی نپر پرساد نے بتایا کہ سرائے روہیلا انڈسٹریل علاقے میں قائم فیکٹری میں نقب لگا تے وقت سی سی ٹی وی کیمرے میں اس کی تصویر ریکارڈ ہوگئی جس کی بنیاد پر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے اپنا نام بندھو سنگھ بتایا جو آنند پرور ت کا رہنے والا ہے۔ وہ اپنی دوستوں کے اخراجات پورے کرنے اور قیمتی تحائف دینے کیلئے مختلف دکانوں ، فیکٹریوں اور مکانات میں چوری کی واردات کیا کرتا تھا۔پولیس نے اس کے قبضے سے 2لیپ ٹاپ ، ایک ایل آئی ڈی اور 5ہزار روپے نقد اور ایک پستول برآمد کئے۔