counter easy hit

تھر میں آج پھر6بچے جان سے گئے،تعداد59ہوگئی

6 children were killed

6 children were killed

تھر پارکر…..تھر پارکر میں غذائیت کی کمی اور مختلف امراض میں مبتلابچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی مزید6بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔
سول اسپتال مٹھی میں نومولود بچہ اور زیر علاج 5 ماہ کی بچی دم توڑ گئی ،نگر پارکر کے تحصیل اسپتال میں بھی نومولود بچہ انتقال کرگیا، چھاچھرو کے نواحی گاؤں میں 3 بچے چل بسے ،مرنے والے بچوں کی عمریں 8 دن سے ایک سال کے درمیان ہیں۔تھر میں رواں ماہ اب تک انتقال کرنےوالے بچوں کی تعداد 59 ہو چکی ہےاورسول اسپتال مٹھی میں55 بچے زیر علاج ہیں۔