counter easy hit

کراچی کے صارفین کے لئے بجلی 58 پیسے فی یونٹ مہنگی

58 paisa per unit electricity

58 paisa per unit electricity

کراچی ……نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لئے بجلی کے نرخوں میں 58پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ۔
نیپرا نے کے الیکٹر ک کی درخواست پر اسلام آبادمیں سماعت کرتےہوئے کراچی کے صارفین کے لئے بجلی کے نرخوں میں 58پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ، نرخوں میں اضافے کااطلاق نومبر2015سے ہو گا۔
کےالیکٹرک کاموقف تھاکہ نومبرمیں بجلی پیداوار پرفیول لاگت زیادہ آئی ۔ چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی نے استفسار کیاکہ کےالیکٹرک اپنے پلانٹس پوری صلاحیت سے کیوں نہیں چلاتی ، کے الیکٹرک کے نمائندے کاکہناتھا کہ انہیں ملنے والی گیس کا پریشر بہت کم ہوتا ہے ۔طارق سدوزئی نےکہاکہ فرنس آئل بہت سستا ہے اس سے پلانٹ کیوں نہیں چلائے جاتے۔لوڈ شیڈنگ کیو کی جاتی ہے تو کے الیکٹرک کا نمائندہ خاموش رہا۔