counter easy hit

پانچ سال میں سزائے موت کی 513 اپیلیں مسترد کی گئیں :وزارت داخلہ

513 death penalty

513 death penalty

اس وقت بھی وزارت داخلہ کے پاس 38 اپیلیں زیر التوا ہیں ، 13 کیسز ایسے ہیں جو صدر مملکت کے فیصلے کے منتظر ہیں :اجلاس میں بریفنگ
اسلام آباد (یس اُردو) وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پانچ سال میں سزائے موت کے 513 قیدیوں کی رحم کی اپیلیں صدر کو بھجوائی گئیں اور تمام مسترد کردی گئی ہیں ۔ ڈپٹی چیئرمین عبدالغفور حیدری کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں وزارت داخلہ نے تحریری طور پر بتایا کہ پانچ سال میں 513 قیدیوں کی رحم کی اپیلیں صدر کو بھجوائی گئیں جو تمام مسترد کردی گئیں ، اس وقت وزارت داخلہ کے پاس 38 اپیلیں زیر التواء ہیں ۔ 13 کیس صدر مملکت کے پاس فیصلے کے منتظر ہیں ۔