counter easy hit

لاہور اور ملتان میں پولیس کا سرچ آپریشن، 34 مشتبہ افراد گرفتار

34 suspects arrested

34 suspects arrested

لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران شناختی کوائف پیش نہ کرنے پر 24 افراد کو حراست میں لے لیا۔ ملتان میں بھی سرچ آپریشن کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
لاہور: (یس اُردو) پولیس کے مطابق علامہ اقبال ٹاؤن میں سرچ آپریشن مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ جس میں شہریوں کے شناختی کوائف چیک کئے گئے تاہم شناختی کوائف فراہم نہ کرنے پر 24 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ زیر حراست افراد سے مزید تحقیقات جاری ہے۔ دوسری جانب ملتان میں حساس اداروں اور پولیس نے دہلی گیٹ میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ جس کے دوران 10 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔