counter easy hit

شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کا 3 روزہ عرس شروع

3-day Urs of Shah Abdul Latif Bhati start

3-day Urs of Shah Abdul Latif Bhati start

حق وسچ کےامین اورامن ومحبت کی خوشبوبکھیرنے والے عظیم صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کا3 روزہ عرس آج بھٹ شاہ میں شروع ہوگیا ہے۔

سندھ میں اسکولوں، کالجوں، جامعہ کراچی اور وفاقی جامعہ اردو میں چھٹی ہے جبکہ صوبائی حکومت کے زیراہتمام سرکاری دفاتر، سندھ ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتیں بھی بند رہیں گی۔

شاہ عبداللطیف بھٹائی کو 273ویں سالانہ عرس پرخراج عقیدت پیش کرنےکےلئے مزار پر زائرین کی آمد جاری ہے،اپنی شاعری سےامن محبت اورانسان دوستی کا لازوال پیغام پھیلانے والے شاہ عبداللطیف بھٹائی ،کئی صدیاں گزرجانے کے باوجود آج بھی اپنی تعلیمات کی مہک سےلوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

بھٹ شاہ میں ان کے مزار پرقدم رکھتے ہی امن کےپیروکار اورشاہ عبداللطیف بھٹائی کے چاہنے والے ہرسوں نظرآتےہیں۔

سالانہ عرس میں شرکت کے لئے یہاں آنے والوں کی تعدادہزاروں میں ہوتی ہے،مزارکےاحاطے میں دھمال ڈالتے اورشاہ جو رسالو کا کلام سننے والوں پر بے خودی طاری ہوجاتی ہے،شاہ جو رسالو کے ذریعے اپنا کلام دنیا بھرمیں پھیلانے والے عظیم صوفی شاعرکا عرس 14صفرسے 16صفر تک جاری رہے گا۔

ملک بھر سے زائرین مزارپرحاضری دیںگے اور خراج عقیدت پیش کریںگے،ان تقریبا ت میںلطیفی راگ ،لوک شعراء محفل ، سالانہ لطیف کانفرنس،لطیف ایوارڈاورثقافتی نمائش کے علاوہ خصوصی اسٹیج ڈراما بھی پیش کیاجائےگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website