counter easy hit

عدالت نے پنڈی کے سیاستدان کو فارغ ہونے کی سند دے دی،سعد رفیق

Court authority to relieve the Pindi politician Saad rafiq

Court authority to relieve the Pindi politician Saad rafiq

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ثبوتوں کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے، عدالت نے پنڈی کے سیاستدان کو فارغ ہونے کی سند دے دی ہے۔

پاناما کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سپریم کورٹ نے شیخ رشید سے کہا کہ وہ سیاست کےسوا کچھ اورکریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیخ رشید سمجھ رہے ہیں کہ ان کی تعریف کی گئی ہے ،ہمارے سیاسی مخالفین کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے ،نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے شیخ رشید کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ادھار کے جلسوں کی تلاش میں ہوتے ہیں،پنڈی میں کال دی تو صرف 4 لوگ دستیاب تھے۔

خواجہ سعد رفیق کا کہناتھاکہ جلن کا علاج تو حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں ہے، شاہ محمود اچھے بھلے تھے، اب ان پر بھی پی ٹی آئی سربراہ کا رنگ چڑھ گیا ہے۔

خواجہ آصف نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعظم نے آفر کی تھی پیش ہونے کی، تحریک انصاف اور ہمارے مخالفین نے شور مچایا ہوا ہے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website