counter easy hit

3 سال میں 2 بار عمرہ کرنیوالوں سے 58 ہزار فیس لینے پر احتجاج کا فیصلہ

2 times in 3 years to 58 thousand Umrah krnyualun decided to protest fee

2 times in 3 years to 58 thousand Umrah krnyualun decided to protest fee

کراچی: سعودی حکومت کی جانب سے 3 سال میں ایک سے زائد بار عمرے کی ادائیگی کے لیے ویزے پر 2 ہزار ریال فیس عائد کرنے کیخلاف دنیا کے دیگر مسلم ممالک کی طرح پاکستان میں شدید عوامی ردعمل جاری ہے، عمرے کیلیے خدمات انجام دینے والی کمپنیوں نے کہا ہے کہ اگر سعودی حکومت نے اپنے فیصلے پر نظرثانی نہیں کی تو وہ ملک گیر احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق 3 سال میں ایک سے زائد بار عمرہ ادا کرنے کے خواہشمند حضرات کو عمرے کے اخراجات کے علاوہ دو ہزار ریال ( 58 ہزار روپے) فیس بھی ادا کرنی ہوگی سعودی حکومت کے اس فیصلے کا اطلاق 2 اکتوبر سے شروع ہوگیا ہے، واضح رہے کہ پاکستان سے عمرہ کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب جانے والے افراد کا عمرہ پیکج عموماً فی کس 75 ہزار روپے سے 90 ہزار روپے تک ہوتا ہے اب ایسے عمرہ زائرین جو عمرہ ادا کرچکے ہیں لیکن اب دوبارہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو انھیں ان اخراجات کے علاوہ مزید دو ہزار ریال (58 ہزار روپے) فیس بھی ادا کرنی ہوگی اس طرح سے فی کس عمرے کی ادائیگی کے اخراجات ایک لاکھ30 ہزار روپے سے تجاوز کرجائیں گے۔سعودی حکومت  کے اس فیصلے کیخلاف مسلم ممالک میں شدیدردعمل دیکھنے میں آرہا ہے اورانڈونیشیا، الجزائر، ترکی، مصرسمیت دیگر مسلم ممالک میں احتجاج جاری ہے، پاکستان میں حج و عمرہکیلیے خدمات انجام دینے والے کمپنیوں نے حکومت پاکستان سے اپیلکیہے کہ وہ سعودیحکومت سے درخواست کرے کہ وہ یہ فیس واپس لینے کا اعلان کرے، مجلس درس پاکستان کےچیئرمین حاجی محمد سعید صابری، مفتی خرم اقبال رحمانی، مولانا فیض رسول قادری، مولانا عباسعلی قادری و دیگر نے تجویز پیش کی ہے کہ سعودی حکومت یہ فیس فی الفور واپس لے، اگرسعودی حکومت مالی بحران کا شکار ہے تو اس کو چاہیے کہ وہ ویزہ فیس کی مد میں 100 ریالوصول کرنے کا اعلان کردے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website