counter easy hit

 پاکستان فرانسیسی ذرائع آمدورفت کے نظام سے استفادہ حاصل کر سکتا ہے۔سفیر پاکستان معین الحق

Pakistani, Ambassador, Moeen ul Haq, with, French, delegation

Pakistani, Ambassador, Moeen ul Haq, with, French, delegation

 پیرس(یس اردو نیوز) پاکستان اپنی 207 ملین آبادی کیلئے جدید و تیز رفتار سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے فرانس کی طرف سے ماس ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ سسٹم میں تعاون کرنے پر انہیں خوش آمدید کہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سفیر پاکستان برائے فرانس جناب معین الحق نے اس وقت کیا جب وہ سفارت حانہ پاکستان میں پیرس انسٹی ٹیوٹ آف سائنس و ٹیکنالوجی سے آئے ہوئے پانچ رکنی طلبہ کے وفد سے ملاقات کر رہے تھے۔ جناب سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان اپنے مختلف شہروں میں عوام کو اعلی پائے کی سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے عوامی ذرائع آمد و رفت اور ماس ٹرانزٹ سسٹم پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ جبکہ میٹرو بس سسٹم کے کئی ایک نئے منصوبے خصوصا لاہور، اسلام آباد، ملتان میں پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں۔ لاہور میں اورنج لائن کا منصوبہ اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جبکہ اسی طرح کے منصوبے پاکستان کے دوسرے شہروں بشمول کراچی، پشاور، کوئٹہ اور فیصل آباد میں بھی بنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے کے تحت پاکستان اپنی سڑکوں اور ریلوے کے نظام میں توسیع کرنے کے علاوہ انہیں جدید بنیادوں پر استوار کر رہا ہے۔ فرانس کے طلباء کا یہ وفد فرانسیسی نقل و حمل اور ریلوے کمپنیوں میں پہلے سے ہی ملازمت کر رہا ہے۔ یہ گروپ حیدرآباد جو کہ صوبہ سندھ کا دوسرا بڑا شہر ہے میں شہری سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے ایک پری فزبیلٹی سٹیڈی تیار کر رہا ہے جو کہ ان کے ایم بی اے کی ڈگری ک حصول کیلئے کیئے جانے والے مطالعے کا ایک حصہ ہے۔ 

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website