counter easy hit

افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ، القاعدہ رہنماؤں سمیت 15 افراد ہلاک

15 killed in US drone attack, al-Qaeda leaders in Afghanistan

15 killed in US drone attack, al-Qaeda leaders in Afghanistan

کنڑ: افغان صوبے کنڑ میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے مقامی امیرسمیت 15 افراد مارے گئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی فوج کے اعلیٰ ترین عہدیدارنے دعویٰ کیا ہے کہ افغانصوبے کنڑکے ضلع غازی آباد کے گاؤں ہلگل میں بیک وقت کئی ڈرون طیاروں کی مدد سے مختلف عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، اس حملے کا مقصد القاعدہ کے شمالی مغربی افغانستان کے امیرفاروق القحطانی اوران کے نائب بلال المتعبی کو نشانہ بنانا تھا۔

صوبہ کنڑکے ترجمان عبدالغنی مصمم نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں دو عربوں سمیت 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں، ہلاک ہونے والے بعض افراد کا تعلق پاکستان سے ہے۔

واضح رہے کہ فاروق القحطانی کا تعلق سعودی عرب اوربلال المتعبی کا قطر سے ہے، دونوں رہنما نوجوانوں کی القاعدہ میں بھرتی کے ذمہ دارتھے۔ امریکی محکمۂ خزانہ نے رواں برس ہی فاروق القحطانی کو عالمی دہشت گرد قراردیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website