counter easy hit

قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کا 117واں یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے

 لاہور:پاکستانی قومی ترانے کے خالق شاعر ابوالاثر حفیظ جالندھری کا 117 واں یوم ولادت منایا جارہا ہے۔

117th birth anniversary of National anthem creator of Pakistan Hafeez Jullundhri is being celebrated today

117th birth anniversary of National anthem creator of Pakistan Hafeez Jullundhri is being celebrated today

حفیظ جالندھری 14 جنوری 1900 کو ہندوستانی پنجاب کے شہرجالندھر میں پیدا ہوئے جن کا 117 واں یوم ولادت منایا جارہا ہے۔ حفیظ جالندھری کے یوم ولادت کے سلسلے میں آج ملک بھرمیں سرکاری و غیر سرکاری تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ حفیظ جالندھری معروف شاعر، نثر نگار تھے، ان کی شاعری مذہبی حب الوطنی اور لوک گیتوں پر مشتمل تھی۔ انہوں نے اردو شاعری اور پاکستان کیلئے مثالی خدمات سر انجام دیں اور قومی ترانہ تحریر کرکے ہمیشہ کیلئے امر ہوگئے۔حفیظ جالندھری نے اگرچہ کسی تعلیمی ادارے سے اسناد حاصل نہیں کیں لیکن تعلیم کی اس کمی کو انہوں نے بھرپور مطالعہ اورریاضت سے پورا کیا۔ ان کی کچھ غزلیں اور نظمیں بھی ایسی ہیں جو اردو ادب میں زندہ جاوید ہوچکی ہیں اور انہی میں سے ایک ” ابھی تو میں جوان ہوں” شامل ہے۔ بچوں کےلئے بھی انہوں نے خوبصورت نظمیں لکھیں جو بعدمیں ان کی پہچان بنیں۔حفیظ جلندھری کے شعری مجموعوں میں نغمہ باراورسوزو سازجبکہ گیتوں میں پھول مالی بھی ہیں جنہیں غیر معمولی مقبولیت حاصل ہوئی۔ حفیظ جالندھری کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلالِ امتیاز اور صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔  قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری 21 دسمبر 1982 کولاہورمیں وفات پائی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website