counter easy hit

ارفع کریم ؛ پاکستان کا حقیقی چہرہ

فیصل آباد: 9 برس کی عمرمیں مائیکرو سافٹ پروفیشنل ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والی ارفع کریم کی پانچویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

Arfa Kareem, the real face of Pakistan

Arfa Kareem, the real face of Pakistan

کم عمرترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم 1995 میں فیصل آباد میں پیدا ہوئی۔ مائیکروسافٹ کارپوریشن کی دعوت پر جولائی 2005 میں ارفع کریم امریکا گئیں جہاں مائیکروسافٹ کے بانی چیئرمین بل گیٹس نے خصوصی طورپران سے ملاقات کی اورانہیں مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ ایپلی کیشن کی سند سے نوازا۔

ارفع کریم نے اپنی خداداد صلاحیتوں سے آئی ٹی کی دنیا میں وہ اعزازحاصل کیا جوان سے پہلے کوئی حاصل نہ کرسکا، ارفع کریم مائیکروسافٹ پروفیشنل ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین نعت خواں اورمقرر بھی تھیں۔ ارفع کریم نے دبئی کے فلائنگ کلب میں صرف 10 سال کی عمرمیں ایک طیارہ اڑایا اورطیارہ اڑانے کا سرٹیفکیٹ بھی حاصل کیا۔ انہیں 22 دسمبر 2011 کو مرگی کا دورہ پڑنے پر لاہور کے اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ کچھ  روزکوما میں رہنے کے بعد 14 جنوری 2012 کو خالق حقیقی سے جا ملیں۔

کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جومرکر بھی امرہوجاتے ہیں، ارفع کریم رندھاوا نے بھی جہان فانی سے جہان ابدی کی جانب کوچ کیا تو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے زندۂ جاوید ہو گئیں۔ ارفع نے فاطمہ جناح گولڈ میڈل، سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ، پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سمیت کئی اعزازات بھی حاصل کیے۔ اگرزندگی وطن عزیز کے اس گوہر نایاب سے وفا کرتی تونہ جانے کتنے ہی کارنامے سرانجام دیتیں اورکتنے ہی اعزازات ان کی جھولی میں آ گرتے۔ارفع کے والد بیٹی کے دنیا سے جانے کو دکھ نہیں سمجھتے کیونکہ ان کے نزدیک وہ تو قوم کی بیٹی تھی، ارفع کریم کوعظیم کارنامے پر حکومت کی طرف سے بطور اعزاز ارفع کریم آئی ٹی ٹاورتعمیر کیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website