yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    بین الاقوامی خبریں

    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

فلپائن میں داعش کے خلاف آپریشن کے دوران 105 افراد ہلاک

MH Kazmi May 30, 2017 1 min read
105 people killed during operation against ISIS in Philippines
Share this:

منیلا: فلپائن کے شہر مراوی میں اہم عمارتوں اور دیگر املاک سے داعش کا قبضہ چھڑانے کے لیے فوجی آپریشن 8 روز سے جاری ہے اور اب تک 105 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

105 people killed during operation against ISIS in Philippines
105 people killed during operation against ISIS in Philippines

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلپائن کے شہر مراوی کی گلیوں میں لاشیں پڑی ہیں لیکن انہیں کوئی اٹھانے والا نہیں۔ سرکاری افواج داعش کے جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر ہیلی کاپٹروں سے میزائل حملے کررہی ہیں اور گلی گلی شدید جھڑپیں ہورہی ہیں۔ متعدد عمارتوں سے دھواں اٹھ رہا ہے۔ حکومت نے عسکریت پسندوں پر ہتھیار ڈالنے کے لیے زور دیا ہے تاکہ شہر میں پھنسے ہوئے عام شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاسکے۔ شہر کی 2 لاکھ کی آبادی میں سے اب تک 90 فیصد پڑوسی شہر الیگان منتقل ہوچکی ہے، جہاں حکام نے رات کا کرفیو نافذ کردیا ہے تاکہ مروای کی جنگ الیگان تک نہ پھیلنے پائے۔ فوجی ترجمان برگیڈیر جنرل ریستیتیو پاڈیلا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنگجؤں کو ہتھیار ڈالنے کا موقع دیتے ہیں تاکہ جنگ میں عام شہری ہلاکتوں کو کم کیا جاسکے۔ حکام کے مطابق 2 ہزار سے زائد افراد شہر میں پھنسے ہوئے ہیں اور بمباری میں ان کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ جنگجوؤں نے ایک پادری سمیت دیگر 14 افراد کو بھی مغوی بنایا ہوا ہے۔

جنگ میں کم از کم 105 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 61 جنگجو، 20 فوجی اور 24 عام شہری شامل ہیں۔ جنگجوؤں نے شہر کی دو جیلوں کو توڑ کر قیدیوں کو بھی رہا کردیا جن میں سے بعض قیدی بھی جنگ میں شامل ہوچکے ہیں۔ لڑائی کا آغاز گزشتہ منگل سے ہوا جب دولت اسلامیہ سے منسلک مقامی تنظیموں ابو سیاف اور مورو گروپ کے عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز کو باہر نکال کر مسلم اکثریتی آبادی والے شہر مراوی پر قبضہ کرلیا اور سیاہ جھنڈے لہرا دیے۔ وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ جنگجوؤں کی تعداد صرف 100 ہے جن میں ملائیشیا، انڈونیشیا اور سنگاپور سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی جنگجو بھی شامل ہیں۔ فلپائنی صدر روڈریگو دوتیرتے نے ایک تہائی ملک  میں مارشل لاء نافذ کردیا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Sindh High Court against the decision of unannounced loadshedding
Previous Post سندھ ہائیکورٹ کا غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف فیصلہ
Next Post بنگلا دیش میں سمندری طوفان سے 3 لاکھ افراد بے گھر
3 million people displaced by sea ​​storm in Bangladesh

Related Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026

© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.