counter easy hit

پُرسکون نیند کے 10 نسخے

10 prescription sleep

10 prescription sleep

بڑھتی ہوئی مصروفیت، ٹیکنالوجی کے بڑھتے استعمال اور مسلسل کچھ نیا کرنے کی سوچ نے اکثر لوگوں سے اُن کی نیند چھین لی ہے۔

 

لاہور:  نیند لوگوں کو اس قدر زیادہ پریشان کر رہی ہے کہ ایک تحقیق کے مطابق موبائل میں لگ بھگ 5 ہزار اپیس ایسی ہیں جن کا براہِ راست تعلق نیند اور اس کے مسائل سے ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام میں ڈیڑھ کروڑ کے قریب تصاویر صرف نیند سے متعلق موجود ہیں، یعنی ایسی تصاویر جو ہیش ٹیگ  کے ساتھ موجود ہیں۔ اسی طرح ایک کروڑ چالیس لاکھ تصاویر ہیش ٹیگ  اور دو کروڑ چالیس لاکھ تصاویر ہیش ٹیگ  کے ساتھ موجود ہیں۔ بات یہاں بھی ختم نہیں ہوتی بلکہ اگر گوگل پر نظر ڈالی جائے تو لگ بھگ آٹھ سو کروڑ لوگ یہاں صرف نیند سے متعلق سرچ کر چکے ہیں۔
یہ ساری باتیں اِس بات کی جانب اشارہ کرتی ہیں کہ نیند کا مسئلہ کس قدر بڑی اکثریت کو درپیش ہے اور لوگ اس مشکل سے نکلنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپ کے سامنے پیش ہوئے ہیں تا کہ اِس سنگین مسئلے کو حل کرنے کے لیے آپ کی کچھ مدد کی جا سکے، تو آئیے آپ کو 10 ایسے طریقے بتائیں، جن کی مدد سے آپ رات میں اچھی نیند سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
اپنے کمرے میں اندھیرا رکھیں اور خاموشی کا مکمل انتظام رکھیں۔

اگر آپ ایئرکنڈیشن استعمال کرتے ہیں تو حرارت 60 فارن ہائٹ سے کم اور 67 سے زیادہ نہ رکھیں۔

سونے سے 30 منٹ پہلے تک موبائل اور لیپ ٹاپ سمیت کوئی بھی الیکٹرانک ڈیوائس استعمال نہ کریں۔ جس جگہ آپ سوتے ہیں، اس کے قریب موبائل فون کو ہرگز چارج مت کریں۔

صرف موبائل ہی نہیں بلکہ اپنے اردگرد سے ہر قسم الیکٹرانک ڈیوائس کو دور رکھیں۔

دن دو بجے کے بعد کسی بھی ایسی شے کا استعمال نہ کریں جس میں کیفین شامل ہو۔ یاد رہے کہ آپ کا بستر سونے اور آرام کے لیے ہے، اس لیے وہاں ہرگز دفتری کام نپٹانے کی کوشش نہ کریں۔

سونے سے پہلے نیم گرم پانی سے نہایا بھی جا سکتا ہے تا کہ آپ کا جسم اور دماغ پُرسکون رہیں۔

سونے کے لیے ایسے کپڑوں کا استعمال کریں، جن کی وجہ سے آپ کو مشکل کی بجائے سکون میسر آ رہا ہو۔

رات کے پہر یوگا اور ہلکی ایکسرسائز بھی کی جا سکتی ہے تا کہ آپ کا جسم ہلکا پھلکا محسوس کرے۔

اگر آپ کو رات میں مطالعہ کا شوق ہے تو کوشش کریں کہ آپ جو بھی پڑھیں اس کا تعلق قطعی طور پر دفتری کام سے نہ ہو۔

رات کو سونے سے پہلے ایک فہرست بھی بنائی جا سکتی ہے، جس میں آپ یہ لکھ سکتے ہیں کہ آپ کو دنیا میں کس قدر نعمتیں حاصل ہیں، ایسا کرنے سے آپ شکر ادا کرنے کے قابل ہوں گے اور بہتر نیند میسر آ سکے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website