counter easy hit

ٹریفک کے مختلف حادثات میں 10افراد زخمی۔

10 injured

10 injured

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ٹریفک کے مختلف حادثات میں 10افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ نزد مانانوالہ بائی پاس تیز رفتار دو موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 25سالہ عرفان ،30سالہ شہباز اور20سالہ صداقت ،نزد لاری اڈا شاہ کوٹ تیز رفتار رکشہ والے نے 37سالہ محمد حنیف کو ہٹ کیا ،شاہ کوٹ صفدرآباد روڈ تیز رفتار موٹر سائیکل والے نے 60سالہ بزرگ کو ہٹ کیا،وا برٹن روڈ نزد جسلانی موڑ تیز رفتار کار نے 56سالہ محمد اسلم کو ہٹ کیا،مین جی ٹی روڈ نزد کوٹلہ سٹاپ تیز رفتار پک اپ اور کیری ڈبہ میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 35سالہ غلام مصطفی ،35سالہ نصیر احمد ،35سالہ اعجاز اور12سالہ ندیم شدید زخمی ہو گئے انتمام زخمیوں کو ریسکیو1122کے عملہ نے طبی امداد دینے کے بعد سرکاری ہسپتال میں منتقل کر دیا ۔