counter easy hit

کراچی کے ضمنی الیکشنز آزاد اور رینجرز کی موجودگی میں ھوئے تو تحریک انصاف کی جیت پکی ہے، راجہ طاہر

Raja Tahir Sadwal

Raja Tahir Sadwal

فرانس (محمد اکرم باجوہ) تحریک انصاف فرانس کے نائب صدر راجہ طاہر سدوال نے اپنے ایک بیان میں کراچی میں ہونے والے ضمنی الیکشنز کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر یہ الیکشنز آزاد اور منصفانہ ھوئے تو تحریک انصاف قومی اسمبلی کی یہ سیٹ آرام سے جیت جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران اسماعیل تحریک انصاف کے بانی رکن ہیں اور پارٹی نے انھیں ٹکٹ دے کر کارکنان کے دل جیت لئے ہیں۔

انہوں نے کراچی کے عوام سے اپیل کی کہ اب وقت آ گیا ہے کہ خوف کی فضا سے بھر آ کر روشنیوں کے شہر کو دوبارہ روشن کریں اور تحریک انصاف کے امیدوار کو ووٹ دیں۔