yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ناموسِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ہماری ذمہ داریاں

Yes 2 Webmaster January 17, 2015January 17, 2015 1 min read
Muhammad Pbuh
Share this:
Muhammad Pbuh
Muhammad Pbuh

تحریر: مریم ثمر
ایک سچا مسلمان جو حضرت آدم سے لے کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان لاتا ہے اس کے لئے سخت بے چینی کا باعث ہے کہ کسی بھی رسول کی ،کسی بھی اللہ تعالی کے بھیجے ہوئے کی اہانت کی جائے اور اس کی ناموس پر کوئی حملہ کیا جائے .اور جب خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات کا سوال ہو جنہیں خدا تعالیٰ نے افضل الرسل فرمایا ہے تو ایک حقیقی مسلمان بے چین ہو جاتا ہے۔ وہ اپنی گردن تو کٹوا سکتا ،اپنے بچوں کو اپنے سامنے قتل ہوتے ہوئے تو دیکھ سکتا ہے ،اپنے مال کو لٹتے ہوئے دیکھ سکتا ہے لیکن اپنے آقا و مولیٰ کی تو ہین تو ایک طرف ،ہلکا سا ایسا لفظ نہیں سن سکتا جس میں سے کسی قسم کی بے ادبی کا ہلکا سا بھی شائبہ ہو۔

جان و دلم فدائے جمالِ محمد است خاکم نثار کو چہء آل محمد است (میری جان و دل محمدت صلہ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جمال پر فدا ہیں اور میری خاک آل محمد ت صلہ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کوچے پر قربان ہے) میرے سیدو مولیٰ حضرت محمد ۖکی عزت و ناموس پر اگرکوئی ہاتھ ڈالنے کی ہلکی سی بھی کوشش کرے گا تو وہ خدا تعا لیٰ کے ( الحجر:96) میں بیان فرمودہ اس فرمان کے کہ یقینا ہم استہزاء کرنے والوں کے مقابل پر تجھے کافی ہیں ،کی گرفت میں آجائے گا اور اپنی دنیا و آخرت برباد کر لے گا۔ میرے آقائے دو جہاں کا مقام تو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی عزت و مرتبے کی ہر آن اس طرح حفاظت فرما رہا ہے کہ جس تک دنیا والوں کی سوچ بھی نہیں پہنچ سکتی۔آپ ۖکے مقام ،آپۖکے مرتبے ،آپۖکی عزت کو ہر لمحہ بلند کرتے چلے جانے کو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں یوں فرمایا ہے۔

اللہ تعالیٰ اور اس کے سارے فرشتے نبی کریمپر درود بھجتے ہیں (الاحزاب :57)پس یہ مقام صرف اور صرف آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ملا ہے ۔یہ وہ الفاظ ہیں جو کسی اور نبی کی شان میں استعمال نہیں ہوئے۔ہمارے سیدو مالیٰ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہی صدق و وفا دیکھئے ،آپ ے ہر قسم کی بد تحریک کا مقابلہ کیاطرح طرح کے مصائب و تکالیف اٹھائے لیکن پرواہ نہ کی ،یہی صدق و وفا تھا جس کے باعث اللہ تعا لیٰ نے فضل کیا اسی لئے تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا ۔”اے ایمان والوں!تم درودو سلام بھیجو نبی پر۔”(الحزاب :57)پس اگر ہم نے آنحضرت کی پیروی کرنی ہے اور آپ کی امت کے ان افراد میں شامل ہونا ہے جو مسلمان ہونے کا حقیقی حق ادا کرنے والے ہیںتو پھر ہمیںصدق و صفا کے ساتھ ان باتوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے جن کا حکم ہمیں خدا تعا لیٰ نے دیا ہے اپنی زبانوں کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھجنے سے تر رکھنا ہے تا کہ ہم بھی اللہ تعالیٰ کا قرب پا سکیںاور ان برکتوں سے فیض پا سکیں جو اللہ تعالیٰ کے اس پیارے نبی کے ساتھ وابستہ ہیں۔
قرآن کریم میںخدا تعالیٰ نے مسلمانوں کو ہر حالت میںسچائی پر چلنے ،امانت و دیانت کا حق ادا کرنے۔

اپنے عہدوں کو پورا کرنے ،رحمی رشتوں کا پاس کرنے ،مخلوق ِخدا کی ہمدردی اور ان سے محبت و شفقت کا سلوک کرنے ،صبر و حوصلہ دکھانے،عفو کا سلوک کرنے ،عاجزی اور انکساری دکھانے اور ہر حالت میںخدا تعالیٰ پرتوکل کرنے کا حکم دیا ہے اور اس کے علاوہ بہت سے احکامات ہیںجن کی اعلیٰ ترین مثال آپ ت صلہ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قائم فرمائی۔پس ہر مسلمان کا یہ فرض ہے ۔کہ جب اپنے سیدومولی پر درود بھیجے تو ان نمونوں کو قائم کرنے کی کوشش کرے ، تب اس صدق و صفا کا اظہار ہوگا جو ایک مسلمان اپنے آقا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کرتا ہے۔ اور جب یہ ہوگا تو ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بھیجا جانے والا درود ،وہ درود کہلائے گا جو شکر گزاری کے طور پر ہوگا۔

جیسا کہ ہم روزانہ مشاہدہ کرتے ہیں کہ جب انسانی نفس میں جوش اور غصہ پیدا ہوتا ہے تو اس کی زبان بے قید ہو کر سخت سست کلمات کہتی اور ایک تیز کاٹنے والی قینچی کی طرح چلنے لگتی ہے ۔اس کے مقابلہ میں شیریں گفتاری، شیریں کلام ،کلام میں ادب و حیا کا لحاظ رکھنا ،پاک باتیں کرنا ،ذکرالہی کرنا ،صفاتِ باری تعالی کا ورد ،استغفار اور درودشریف پڑھنے سے انسان کے دل کی نورانی کھڑکیاں کھلتی ہیں اور یہ وہ حکمت ہے جس کے پیش نظر تمام انبیاء نے اپنے ماننے والوں کو یہی تعلیم دی کہ لوگ تمہیں دکھ دیں ،گالیاں دیں تو تم ان کے مقابل تلخ کلامی نہ کرنا بلکہ حوصلہ،صبر اور استقلال کے ساتھ ایک روحانی پہلوان کی طرح اپنی اخلاقی قوت کا مظاہرہ کرنا۔ اصل چیز جو اس صدق و وفا کے تعلق کو جاری رکھنے والی ہے وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیغام ہے ۔اگر مسلمان اس پیغام کی حقیقت کو سمجھتے ہوں ، اور اس خوبصورت پیغام کے پہنچانے کا حق ادا کرنے والے بن جائیں تو آج یہ حالات نہ ہوں۔اگر وہ حقیقت میں رسول اللہ ت صلہ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوئہ حسنہ پر عمل کر رہے ہوتے تو دشمن کا منہ خود بخود بند ہو جاتا۔اگر چند مفاد پرست قانون کی آڑ میںناجائز فائدہ اٹھانے والے ہوتے بھی یا فائدہ اٹھانے کی کوشش بھی کرتے تو قانون ان کو مجرم بنا کر اس مفاد پرستی کی جڑ کو اکھیڑ دیتا۔پس اگر ناموس رسالت کا مظاہرہ کرنا ہے تو اس تقوی کو تلاش کریں جو آنحضرت ہم میں پیدا کرنا چاہتے تھے۔

اگر ہم نے اسلام اور آنحضرت کی ذات کو ہر قسم کے اعتراضوں اور استہزا سے پاک کرنا ہے تو دنیا کو آنحضرت ت صلہ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جھنڈے تلے لا کر ہی کرنا ہوگا، کیونکہ حقیقت یہی ہے کہ دنیا کے فساد اس وقت ختم ہوں گے جب ہم آنحضرت ۖکی اصل تعلیم کو اپنے اوپر لاگو کریں گے اور لیکن قوانین بنا کر اگر اپنے مفادات حاصل کررہے ہوں گے تو ہم بھی توہینِ رسالت کے مرتکب ہو رہے ہوں گے۔
حقیقی خوشی اس وقت ہو گی اور ہونی چاہیے جب دنیا کے دلوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت قائم ہو جائے گی جس کے لئے ہمیں بھرپور کوشش کرنی چاہیے اگر سختی کی بجائے عفو اور پیار کا مظاہرہ اور نمونہ دکھائیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دکھایا تو پھر یہی اسلام کی خدمت ہو گی۔

خدا تعالی کے تمام نبیوں نے یہ ہی تعلیم دی ہے کہ صبر ورضا کی عادت ڈالو ،نرمی اختیار کرو ،دین کے معاملے میں نہ خود تشدد اختیار کرو نہ ہی دشمن کے تشدد کا جواب تشدد سے دو ،چنانچہ چشم فلک نے یہ نظارہ تو ہمیشہ دیکھا ہے کہ انبیاء اور ان کی جماعتوں کو ان کے مخالفین نے مظالم کا نشانہ بنایا ،ان کے جان و مال اور عزت و آبرو پر حملہ کیا۔ فحش کلامی اور گندہ دہنی سے ان کے سینہ و دل کو چیرا گیا،لیکن بندگانِ خدا نے بوجہ اعلی درجہ کے ظرف اور شجاع اور بہادر ہونے کے ہمیشہ درگزر سے کام لیا اور زمین آسمان نے یہ کبھی نہیں دیکھا کہ انبیاء علیھم السلام اور ان کے پیرو کاران نے کبھی منکرین پر محض دین وایمان کے معاملے میں تشدد کیا ہو ،یا ان کی گالیوں کے جواب میں فحش کلامی کو اپنا شعار بنایا ہو ،بلکہ اپنے نفسیانی جوشوں کو دبایا غصہ کے وقت محض ر ضائے الہی کے حصول کے لئے غصہ پی لیا اور اس تلخی کو جو موت کی تلخی کے ہم پلِّہ ہے بڑی پامردی اور برد باری اور تحمل کے ساتھ گوارا کیا ۔اور بلاآخر اس ا خلاقی قوت کے بل بوتے پر متکبر دشمن کے دل جیت کر انہیں اپنا گرویدہ بنالیا ۔جوش نفس سے دل دُکھانے والے الفاظ استعمال کرنے والوں کو اللہ تعالی پسند نہیں فرماتا۔

یہ ہے ایک مسلمان کا آنحضرت نے سے عشق و وفا کا تعلق۔یہ ہے آنحضرت کی ناموس ِ رسالت کہ غیر کا منہ بند کرنے کے لئے ہم اسوئہ رسول پر عمل کرنے کی کوشش کریں،نہ کہ ذاتی مفاد حاصل کرنے کے لئے انصاف کی دھجیاں اڑائیں اور غیر کو اپنے اوپر انگلی اٹھانے کا موقع دیں۔اور صرف اپنے اوپر ہی نہیں بلکہ اپنے عملوں کی وجہ سے اپنے پیارے آقا سید المعصومین نے کے متعلق دشمن کو بہودہ گوئی یا کسی بھی قسم کے ادب سے گرے ہوئے الفاظ کہنے کا موقع دیں ،اگر مخالفین اسلام کو ہماری کمزوری کی وجہ سے آپ کے بارے میں کچھ بھی کہنے کا موقع ملتا ہے تو ہم بھی گنہگار ہوں گے ،ہماری بھی جواب طلبی ہو گی کہ تمہارے فلاں عمل نے دشمن کو یہ کہنے کی جر ا ت دی ہے ۔کیا تم نے یہی سمجھا تھا کہ صرف تمہارے کھوکھلے نعروں اور بے عملی کے نعروں سے رسول نے سے پیار کا اظہار کرنے والے بن سکتے ہو۔۔اللہ تعالیٰ کو یہ پسند نہیں۔ اللہ تعالیٰ تو عمل چاہتا ہے۔ پس مسلمانوں کے لئے یہ بڑا خوف کا مقام ہے۔ جہاں تک دشمن کے بغضوں، کینوں اور اس وجہ سے میرے پیارے آقا کے متعلق کسی بھی قسم کی دیدودہنی کا تعلق ہے استہزا کا تعلق ہے اس کا اظہار اللہ تعالیٰ نے یہ کہہ کر فرما دیا ہے کہ ان کے لئے میں کافی ہوں۔

Maryam Samaar
Maryam Samaar

تحریر: مریم ثمر

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Faisalabad
Previous Post فیصل آباد: فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے چھت زمین بوس، چار مزدور جاں بحق، چار زخمی
Next Post پنجاب میں پیٹرول کا بحران، لاہور میں سی این جی اسٹیشنز کھول دیئے گئے
Petrol Crisis

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.