counter easy hit

مہاجر قوم متحدہ قائد کو اپنا رہنما نہیں سمجھتی،مصطفیٰ کمال

Chairman-Pak-Sar-Zameen-Party-Mustafa-Kamal's-Press-Conference

Chairman-Pak-Sar-Zameen-Party-Mustafa-Kamal’s-Press-Conference

کراچی(نمائندہ یس نیوز)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی:مہاجر قوم متحدہ قائد کو اپنا رہنما نہیں سمجھتی ایم کیو ایم اور الطاف حسین سے متعلقہ چیزیں لوگ خود گرائیں گے۔الطاف حسین نے مہاجر قوم کے ساتھ جو کیا ہے اس کیلئے مہاجر قوم اسے کبھی معاف نہیں کریگی۔ ان دفاتر کو گرتا دیکھ کر خوش ہونا چاہیے کیونکہ یہ دھونس و دھاندلی اور زبردستی قائم کی گئی ہے۔ بہت دکھ کے ساتھ کہتا ہوں کہ اس شخص نے مہاجر قوم کو بربار کر دیا ہے۔ اب مہاجر قوم کو بےوقوف بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ایم کیو ایم کے ان دفاتر کو گرایا جا رہا ہے جو غیر قانونی طور پر قائم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فاروق ستار بھائی لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں ان کو چاہیے کہ اب سچ بولیں لوگوں کو گمراہ نہ کریں۔ 30سال تک قائد ایم کیو ایم نے اس قوم کو بیوقوف بنایا اب فاروق ستار بنا رہے ہیں۔ فاروق بھائی لہولہان کمیونٹی کو مزید زخمی کرنا چاہتے ہیں۔ ایم کیو ایم قائد کو بانی بنانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا
ہمارے پاس لوگوں کا مینڈیٹ تعداد کی شکل میں ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website