counter easy hit

موجود ہ غریب دشمن بجٹ نے حکومت کا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے،چوہدری محمد رزاق فرانس

choudhary muhammad razzaq france

choudhary muhammad razzaq france

پیرس(نامہ نگار)سینئر راہنما پی پی پی فرانس چوہدری محمد رزاق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ بجٹ اس ملک کی غریب عوام پر ڈرون حملے سے کسی طور پر بھی کم نہیں ہے ،گزشتہ تین سالوں میں حکومت نے ملکی اقتصادیات کا بیڑہ غرق کردیاہے اس پرپرانے قرضوں کو اتارنے کے لیے دھڑادھڑ نئے قرضے لیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مسلسل تین سالوں سے عوام کو اعدادو شمار کے ہیر پھیر میں دبا رکھا ہے اس بار بھی موجودہ بجٹ سے حکومت کی جانب سے نام نہاد خوشحالی کے تمام بلند وباگ دعوے زمین بوس ہوچکے ہیں ۔مہنگائی اور غربت میں پسی ہوئی عوام پر جس ا نداز میں بلواسطہ ٹیکسوں سے عوام کی کمر توڑی گئی ہیں اس سے حکومت کا مکروہ چہرہ مزید بے نقاب ہوگیاہے