counter easy hit

لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک، 2 گرفتار

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) ڈیفنس کے بلاک ’بی‘ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک جب کہ 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس کے بلاک ’بی‘ میں 4 ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہورہے تھے کہ ان کا سامنا پولیس سے ہوگیا، پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں 2 ڈاکو ہلاک جب کہ 2 گرفتار کرلئے گئے۔

پولسی کا کہنا ہے کہ ہلاک اور گرفتار ہونے والے ڈاکو اسٹریٹ کرائمز، ڈکیتی اور کار چوری کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں اور ان کے قبضے سے مسروقہ نقدی، طلائی زیورات، گاڑیوں کے ٹریکر جام کرنے والی ڈیوائس اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔