counter easy hit

جرمن مسافر طیارہ حادثہ:اوباما سمیت عالمی رہنمائوں کا اظہار افسوس

Obama and Angela Merkel

Obama and Angela Merkel

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر بارک اوباما سمیت عالمی رہنماوں نے جرمن مسافر طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، فرانسیسی اور یورپی یونین پارلیمنٹ میں مرنے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

امریکی صدر باراک اوباما نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو ٹیلی فون کیااور حادثے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں امریکا جرمنی اور فرانسیسی شہریوں کےغم میں برابر کا شریک ہے۔

جرمن صدرنے بھی تعزیتی پیغام میں متاثرہ خاندانوں سے گہرے دکھ کا اظہار کیا، حادثے کے غم میں فرانسیسی اور یورپی پارلیمنٹ میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیارکی گئی۔

بدقسمت طیارے میں سوار جرمن استادوں اورطالب علموں کی یاد میں جرمنی کے ایک اسکول میں طلبہ اور اساتذہ نے پھول رکھے اور شمعیں جلائیں،اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ اسپین میں بھی طیارہ حادثے میں مرنے والوں کیلئے دعائیہ تقریبات ہوئیں۔