counter easy hit

قدم بڑھائو شاہ سلمان ہم تمہارے ساتھ ہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودیہ سے دفاعی سامان بھی واپس لے لیا مگر اگلے ہی دن شاہ سلمان کو فون کر کے حیرت زدہ کردیا

اسلام آباد(یس اردو نیوز)امریکہ مشرق وسطیٰ کی سلامتی اور استحکام کو غیر مستحکم کرنے والے ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے پر عزم ہے۔ سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعادہ کیا کہ امريکا اور سعودی عرب کے دفاعی تعلقات اب بھی مضبوط ہیں۔ یمن میں خانہ جنگی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بحران کے جامع سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا ۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق دونوں راہنمائوں نے تعاون بڑھانے اور خام تيل سے متعلق توانائی کی منڈی ميں استحکام لانے کی ضرورت پر زور ديا۔ بات چيت ميں اس بات پر زور ديا گيا کہ حاليہ پيش رفت کے باوجود واشنگٹن اور رياض کے دفاعی تعلقات اب بھی مضبوط ہيں۔ يہ امر اہم ہے کہ امريکا نے سعودی سرزمين پر تعينات چند پيٹریاٹ اینٹی ميزائل بیٹریاں ہٹانے کا فيصلہ کيا ہے۔ اس میزائل شکن نظام کو روايتی حريف ملک ايران کے خلاف ايک موثر دفاع اور خطے ميں توازان برقرار رکھنے کے ليے ضروری سمجھا جاتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website