counter easy hit

شہباز شریف ڈیل سے ناکام ہو کر کس چیز پر آگئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف ڈیل سے ناکام ہوکر ڈھیل پر آگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ میں مسلم لیگ (ن) کے دور میں بھی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا رکن تھا۔تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ شہباز شریف ڈیل سے ناکام ہوکر ڈھیل پر آگئے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ میں مسلم لیگ (ن) کے دور میں بھی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا رکن تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے پی اے سی کا رکن نامزد کردیا ہے۔ میں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کرلی ہے۔انہوں نے یقین دلایا ہے کہ جلد ہی میرا نوٹی فکیشن ہوجائے گا۔ 2 پبلک اکاؤنٹس کمیٹیاں کام کریں گے۔ ایک شہباز شریف کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ہوگی اور ایک شیخ رشید کی ۔ شہباز شریف آڈٹ پیرا دیکھیں گے اور میں شہباز شریف کا آڈٹ کروں گا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ڈیل سے ناکام ہوکر ڈھیل پر آگئے ہیں۔ ریمانڈ کے دوران پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوسکتا۔ مجھے ضابطہ نکال کردکھایاجائے کہ ریمانڈ کے دوران پروڈکشن آرڈر کی کہاں گنجائش ہے۔