counter easy hit

جنید جمشید کی تدفین آج دن 2 بجے دارالعلوم کراچی میں ہوگی

Junaid Jamshed Burial will be in the Darul Uloom Karachi

Junaid Jamshed Burial will be in the Darul Uloom Karachi

اسلام آباد: جنید جمشید سمیت طیارہ حادثے میں جاں بحق دیگر افراد کی نور خان ایئربیس پر نماز جنازہ ادا کردی گئی جس کے بعد ان کی میت سی ون 30 طیارے کے ذریعے فیصل بیس کراچی پہنچادی گئی جہاں ان کی تدفین دارالعلوم میں ہوگی۔

یس نیوز کے مطابق جنید جمشید سمیت طیارہ حادثے میں جاں بحق دیگر افراد کی نور خان ایئربیس پر نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں ایئرچیف مارشل سہیل امان سمیت جنید جمشید کے دوست اور اہل خانہ نے بھی شرکت کی جب کہ جنید جمشید کی میت پاک فضائیہ کے خصوصی سی ون 30 طیارے کے ذریعے فیصل بیس کراچی پہنچادی گئی ہے۔ جنید جمشید کی نماز جنازہ آج معین خان کرکٹ اکیڈمی گراؤںڈ میں ہوگی اور ان کی تدفین دارالعلوم کراچی میں ہوگی۔اس سے قبل حکومت نے طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو کہا تھا کہ وہ بدھ کی دوپہر تک میتوں کی حوالگی کے سلسلے میں پمز اسپتال پہنچ جائیں جس پر جاں بحق افراد کے لواحقین پمز اسپتال پہنچ گئے انتظامیہ کی جانب سے لواحقین سے تمام دستاویزات پر دستخط کرالیے گئے لیکن میت کی حوالگی میں کئی گھنٹوں کی تاخیرہوئی۔دوسری جانب وزیر مملکت طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ ڈی این اے کے ذریعے شناخت کا عمل 6 سے 8 دن میں مکمل ہونا تھا لیکن ہمارے ماہرین نے 4 دن میں تمام عمل مکمل کیا، ہمیں امید تھی کہ ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ دوپہر تک موصول ہوجائے گی لیکن رپورٹ کی تاخیرکے باعث میتیں روانہ ہونے میں تاخیرہوئی۔ جنید جمشید کی تدفین کراچی میں ہوگی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website