counter easy hit

انسداد دہشت گردی عدالتوں کے فنڈز میں خوردبرد، تحقیقات جاری رکھنے کا حکم

کراچی:  سندھ ہائی کورٹ نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے فنڈز میں خوردبرد کے خلاف دائر درخواست پر رجسٹرار انسداد دہشت گردی Order to continue investigating the funds of Counter Terrorism Courtsعدالت اور دیگر کے خلاف تحقیقات جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے فنڈز میں خوردبرد کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں درخواست محکمہ داخلہ انسداد دہشت گردی کے ملازم محمد جنید خان کی جانب سے دائر کی گئی جس میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا تھا کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے لئے جاری فنڈ میں رجسٹرار عبدالوحید کھوسو ملوث ہیں جو ملازمین کے لئے جاری فنڈز میں کرپشن کررہے ہیں۔ عدالت نے دائر درخواست پر رجسٹرار اور دیگر کے خلاف تحقیقات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔