counter easy hit

کراچی کے علااقے گلستان جوہرمیں جھگیوں میں آتشزدگی سے 2 بچے جاں بحق

Two children were killed in firing in Gulistan Johar area of Karachi, adjacent to Karachiکراچی کے علاقے گلستان جوہر میں جھگیوں میں آتشزدگی کے نتیجے میں 2 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گلستان جوہر بلاک ون میں واقع جھگیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے  چند منٹوں میں کئی جھگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جب کہ آتشزدگی سے 2 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے میتوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا ہے۔

ایس پی گلشن اقبال کا کہنا ہے کہ گلستان جوہر میں واقع  کچی جھونپڑیوں میں آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی جس سے 10 سے زائد جھونپڑیاں اور ان میں موجود سامان جل گیا جب کہ آتشزدگی کے باعث جھونپڑیوں میں موجود 2 کمسن بچے بھی جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔