counter easy hit

پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا

پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا جب کہ قومی ٹیم کو تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

The second T-Twenty20 match between Pakistan and World XI will be held todayقومی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز ورلڈ الیون کو دلچسپ مقابلے کے بعد 20 رنز سے شکست دی اور میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر بابراعظم کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ شائقین کرکٹ دوسرے میچ کے لئے بھی بے تاب ہیں اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو اپنی آنکھوں سے سامنے ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے بھی انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں اور آج بھی تماشائیوں کو بھرپور چیکنگ کے بعد گراؤنڈ کے اندر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

اپنی ذاتی گاڑیوں پر آنے والے تماشائیوں کو اسٹیڈیم سے دور مختلف مقامات پر بنائے گئے پارکنگ پوائنٹس پر گاڑیاں پارک کرنا ہوں گی جس کے بعد انہیں خصوصی شٹل کے ذریعے انٹری گیٹ تک پہنچایا جائے گا۔ پہلے میچ میں مہمان کھلاڑیوں کو خصوصی رکشوں میں گراؤنڈ کے اندر چکر لگوائے گئے تو پرجوش تماشائیوں نے کھڑے ہو کر مہمانوں کا استقبال کیا جب کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے بھی ہاتھ ہلا کر ان کا جواب دیا گیا۔