counter easy hit

پرامن افغانستان کی ضرورت پاکستان سے زیادہ کسی اور ملک کو نہیں، عمران خان

اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام ہر پاکستانی کی خواہش اور دل کی آواز ہے جب کہ پر امن افغانستان کی ضرورت پاکستان سے زیادہ کسی اور ملک کو نہیں۔

The need for peaceful Afghanistan is no more any country than Pakistan, Imran Khanتحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے پاکستان میں افغان سفیرعمر زخیلوال نے ملاقات کی جس میں پاک افغان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں افغان مہاجرین کے ساتھ مہمانوں کی طرح کا برتاوٴ کیا گیا، پاکستانی عوام افغان مہاجرین کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دونوں ممالک کے مابین تعلقات کا مستقبل بقائے باہمی پر قائم ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین سرحدوں کی بندش معاملات کا حل نہیں، آزاد تجارت اور نقل و حمل میں سہولت دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، نسلوں پر محیط تعلقات میں پختگی اور نکھار کے لیے حکومتوں کو محنت کرنا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن و استحکام ہر پاکستانی کی خواہش اور دل کی آواز ہے، پر امن افغانستان کی ضرورت پاکستان سے زیادہ کسی اور ملک کو نہیں جب کہ جغرافیہ ہمیں ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ٹھہراتا ہے۔