counter easy hit

زینب کے قاتل کی نشاندہی کرنے والے کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

لاہور: پنجاب حکومت نے معصوم زینب کے قاتل کی نشاندہی کرنے والے کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

Announces prize of one crore rupees for point out of Zainab murdererترجمان پنجاب حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  قصور میں 8 سالہ زینب کے قاتل کی نشاندہی کرنے والے کے لیے ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ نشاندہی کرنے والا نام بھی راز میں رکھا جائے گا۔ دوسری جانب احتجاج کے دوران پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دونوں شہریوں کے ورثا کو 30،30 لاکھ روپے امداد اور دونوں کے خاندان کے ایک ایک فرد کو سرکاری نوکری دی جائے گی۔ واضح رہے کہ کم سن زینب سے زیادتی و قتل کے خلاف ملک بھرمیں ہنگامے پھوٹ پڑے  ہیں جب کہ گزشتہ روز احتجاج کرنے والے مشتعل مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ پنجاب حکومت نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کا خاکہ بھی جاری کیا ہے۔