counter easy hit

وزیر اعظم نے اسحاق ڈار کو ای سی سی میں عہدے سے ہٹا دیا

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی، کابینہ کمیٹی برائے توانائی اوراقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین وزیراعظم خود ہوں گے جبکہ وزیر خزانہ اسحق ڈارسے ای سی سی کے چیئرمین کا عہدہ واپس لے لیا گیا۔

Prime Minister removed Ishaq Dar from the oath in ECC

Prime Minister removed Ishaq Dar from the oath in ECC

وزیراعظم کی مصروفیت یا کسی اور وجہ سے وزیراعظم کی عدم موجودگی کی صورت میں وزیرخزانہ ای سی سی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ای سی سی کے ممبران میں وفاقی وزرا برائے خزانہ، تجارت، مواصلات، صنعت و پیدوار، قانون وانصاف، وفاقی وزیربرائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی، ریلوے، شماریات، آبی وسائل اورنجکاری ہوں گے۔ شاہد خاقان عباسی کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے چیئرمین بھی خود ہوں گے۔ کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے ممبران میں وزیر خزانہ، وزیر آبی وسائل اور وزیرریلوے شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ سیکریٹری کابینہ ڈویژن اور سیکریٹری ٹو وزیراعظم بھی کمیٹی کے ممبران میں شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیرمملکت برائے پٹرولیم اور بجلی کوخصوصی دعوت پر کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاسوں میں بلایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ سیکریٹری خزانہ اور سیکریٹری پٹرولیم، سیکریٹری بجلی اور سیکریٹری آبی وسائل کو بھی اجلاسوں میں شرکت کی خصوصی دعوت دی جائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website