counter easy hit

پی آئی اے استنبول کے لئے پروازیں آپریٹ نہیں کرے گی

قومی فضائی کمپنی نے ترکش ایئرلائن کے ساتھ کوڈ شیئرنگ کی جس کے نتیجے میں پی آئی اے اب استنبول کے لیے بھی اپنی پروازیں آپریٹ نہیں کرے گی۔

PIA will not operate flights for Istanbulترکش ایئر لائن کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی رو سے ترکش ایئر لائن روزانہ استنبول سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے لیے 6 پروازیں آپریٹ کرے گی جبکہ پی آئی اے دبئی، ابوظہبی اور مسقط سے لاہور، کراچی اور اسلام آباد آنے والی پروازوں پر ترکش ایئرلائنز کے مسافروں کو کوڈ شیئرنگ کی سہولت فراہم کرے گی۔ اس معاہدے کی رو سے پی آئی اے استنبول کے لیے اپنی پروازیں آپریٹ نہیں کرے گی، جبکہ اس سے ترکش ایئر لائن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیوں کہ وہ ابوظہبی، مسقط اور دبئی سے پاکستان کے لیے کوئی پرواز آپریٹ ہی نہیں کرتی۔ ایوی ایشن ماہرین نے اس معاہدے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے یہ معاہدہ اس طرح کیا جاتا کہ استنبول تک پی آئی اے مسافروں کو لے کر جائے گا اور وہاں سے یورپ کے لیے ترکش ایئرلائن کے جہاز استعمال ہوں گے تو اس طرح پی آئی اے پورے یورپ سے بزنس کرسکتا تھی تاہم اب پی آئی اے نے استنبول کا ٹریفک بھی کھو دیا ہے۔