counter easy hit

پاکستان ریلوے کے 1ارب کے آن لائن ٹکٹ فروخت

پاکستان ریلوے نے ایک سال میں ایک ارب روپے کے آن لائن ٹکٹ فروخت کردیے۔

1 billion online ticket sale of Pakistan Railwaysریلوے کی ویب سائٹ اور ایپ کے ذریعے روازنہ ٹکٹوں کی فروخت ایک کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ ریلوے کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان ریلوے نے ایک سال میں ایک ارب روپے کے ریکارڈ آن لائن ٹکٹ فروخت کیے ہیں۔ پاکستان ریلوے نے گزشتہ برس اکتوبر میں آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کیا تھا اور ایک سال کے دوران 7 لاکھ 26 ہزار سے زائد مسافروں نےاس سہولت سے فائدہ اٹھایا۔ ترجمان کے مطابق ریلوے کی ویب سائٹ اور ایپ کے ذریعے روازنہ ٹکٹوں کی فروخت اب ایک کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔